129

’کروم براﺅزر ‘ گوگل نے 2 ارب صارفین کو وارننگ دے دی

Spread the love

نیویارک(ویب ڈیسک) گوگل کروم براﺅزر کے صارفین کے لیے گوگل کی طرف سے ایک وارننگ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین گوگل کروم براﺅزر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لیں کیونکہ پرانے ورژن میں ایک ایسی خامی ہے کہ اس کے ذریعے ہیکرز صارفین کا نجی ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔ گوگل کی طرف سے اس نئی اپ ڈیٹ کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے اور گوگل کروم کے دو ارب صارفین کو فوری طور پر اپنا براﺅزر اپ ڈیٹ کرنے کی تلقین کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گوگل کروم کے پرانے ورژن میں موجود خامی کے ذریعے ہیکرز نہ صرف گوگل کروم کی ہسٹری اور دیگر ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں بلکہ صارفین کی پوری ڈیوائسز کا کنٹرول حاصل کرکے اس میں موجود ان کا ڈیٹا بھی نکال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گوگل کروم براﺅزر میں یہ 16ویں بار ایسی خامی آئی ہے جس سے ونڈوز، میک، لینکس اور دیگر تمام پلیٹ فارمز کے صارفین یکساں متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس خامی کو گوگل کی طرف سے انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔گوگل کی طرف سے گوگل کروم براﺅزر کا نیا ورژن 96.0.4664.110 جاری کیا گیا ہے، جن صارفین کا براﺅزر اس سے پچھلے ورژن پر ہے انہیں فوری طور پر اپنا گوگل کروم براﺅزر اپ ڈیٹ کر لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں