152

شاہ لطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کے اغواء کی کوشش کے واقعے پر سندھ ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لے لیا

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) شاہ لطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش کے واقعے پر سندھ ہائیکور ٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور ،ڈی آئی جی سکھر ، ایس ایس پی اور رجسٹرار شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز مسلح افراد نے شاہ لطیف یونیورسٹی کی بس کو روک کر طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی ، سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے متذکرہ بالا افسران کو 28 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا۔ شاہ لطیف یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پولیس کو کاروائی کیلئے خط لکھ دیا ، خط میں کا گیا کہ 16 افراد نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں