100

کترینہ کی پری ویڈنگ ساڑھی کی تیاری

Spread the love

ممبئی(ویب ڈیسک)پری وینڈنگ شوٹ کے دوران کترینہ نے سفید گاؤن کے بجائے ایک خوبصورت ساڑھی پہنی تھی جسے 40 مزدوروں نے 1800 سے زائد گھنٹے لگا کر تیار کیا تھا۔کترینہ کیف اور وکی کوشل حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ اب انہوں نے پری ویڈنگ فوٹو شوٹ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

کترینہ کیف کا پورا برائیڈل لک ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے تیار کیا تھا ،جس کی تفصیلات اب انہوں نے شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ’ دلہن کترینہ کیف نے ہاتھ سے بنے ہوئے مٹکا سلک میں ایک کلاسیک سبیا ساچی ریڈ برائیڈل لہنگا پہنا ہے۔ اس لہنگے میں مہین ٹیلا ورک ہے اور مخملی کڑھائی والے ریوائیول زردوزی بارڈر ہیں۔ کترینہ کے گھونگٹ کو الیکٹروپلیٹیڈ سونے میں ہاتھ سے پیٹا چاندی میں ہاتھ سے بنے کرن کے ساتھ کسٹم ٹرم کیا گیا ۔سبیا ساچی نے آگے لکھاکہ ’’لہنگے کو سبیا ساچی ہیریٹج جیولری کے ہاتھ سے بنے موتیوں اور 22کیریٹ سونے، بنا کٹے ہیروں کے بیس پیک برائیڈل جیولری کے ساتھ پیئر کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں