114

بلدیاتی انتخابات کا محاذ ، 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم

Spread the love

اسلام آباد ( ویب نیوز )خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان متحرک ہو گئے، انہوں نے صوبۂ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے محاذ کے حوالے سے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کر دی۔سپریم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس کی صدارت وزیرِ اعظم کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابی معرکے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پی ٹی آئی کے بلدیاتی انتخابات کے اگلے

محاذ کے لیے قبل از وقت صف بندی کرے گی، اجلاس میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور، وزیرِ بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی، عامر کیانی، وفاقی وزراء فواد چوہدری، حماد اظہر اور شفقت محمود بھی شریک ہوں گے۔خیبر پختون خوا سے وزیرِ اعلیٰ محمود خان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیِر دفاع پرویز خٹک، وزیرِ مواصلات مراد سعید بھی اجلاس میں شرکت کریں گے اجلاس میں پنجاب میں پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میٹرو پولٹین کے لیے امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے لیے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاول پور اور سرگودھا میں میٹرو پولٹین کے میئرز کے امیدواروں پر غور ہو گا۔اجلاس میں گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میئرز کے لیے سیاسی شخصیات کے ناموں پر غور کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں