141

ٹک ٹاک نے گوگل سے مقبول ترین ویب سائیٹ کا اعزاز چھین لیا

Spread the love

لندن ( نیٹ نیوز )رواں برس مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا۔کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کوئی ویب سائٹ گوگل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوئی ہو۔ گزشتہ برس اسی فہرست میں ٹک ٹاک کا ساتواں نمبر تھا لیکن اب ایک ہی

سال میں چینی سائٹ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پابندیوں کے باوجود بڑی چھلانگ لگا کر سات درجے اوپر چلی گئی ۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر آکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد گوگل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمیزون، نیٹ فلکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی ٹاپ 10 سائٹس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں