116

اسلام آباد میں اساتذہ کامارچ ، رکاوٹیں ہٹا کر پارلیمینٹ کے سامنے پہنچ گئے

Spread the love

اسلام‌آباد ( بدلو نیوز )اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے آگئے، اساتذہ ڈی چوک سے رکاوٹیں ہٹا کر پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے۔وفاقی نظامت تعلیمات کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اسلام آباد میں اساتذہ نے پریس کلب سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔اس موقع

پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم بھی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے.۔اس سے قبل پولیس مظاہرین اساتذہ کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ مظاہرین پولیس کو پیچھے دھکیل کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔اسلام آباد انتظامیہ نے پارلیمنٹ جانے والا راستہ ڈی چوک پر بیرئر اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا تھا جبکہ شہر اقتدار میں احتجاج کے سبب پولیس کی بھاری نفری جناح ایونیو پر تعینات ہے۔احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو میٹرو پولیٹن کے ماتحت کرنا ظلم ہے۔اساتذہ کا اس سے قبل ہوئے احتجاجی مظاہرے میں کہنا تھا کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر ہم وزیراعظم ہاؤس کے باہر طلبا کی کلاسیں لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں