93

فواد چوہدری، اعظم سواتی کی معافی قبول

Spread the love

اسلام آباد ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی۔الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے؟ کیا آپ پر ذمے داری زیادہ ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے ان سے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں۔الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں وفاقی وزراء کی معافی قبول کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں