سپین ( ویب ڈیسک ) دنیا کے بڑے ٹینس اسٹارز میں شامل ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، پیر کو انھوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ یو اے ای سے وطن واپسی پر ان کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ابوظبی میں ایک نمائشی ایونٹ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی، جس سے اسپین واپسی پر انھیں پتا چلا کہ وہ کووِڈ پازیٹو ہیں۔
20 بار کے گرینڈ سلم چیمپئن نے کہا کہ وہ کچھ “ناخوش گوار لمحات” سے گزر رہے ہیں لیکن امید ہے کہ جلد ہی بہتر محسوس کریں گے، اور مستقبل کے ٹورنامنٹس کے بارے میں لوگوں کو اپنے منصوبوں سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ 35 سالہ کھلاڑی نے بتایا کہ جب وہ کویت اور ابوظبی میں تھے تو ہر بار ان کا ٹیسٹ نیگٹو ہی آیا تھا، اور آخری بار گزشتہ ہفتے جمعے کو بھی ٹیسٹ منفی آیا۔ اس نمائشی ایونٹ کے ذریعے چوٹ کے بعد ہسپانوی کھلاڑی کی واپسی ہوئی تھی، اگست میں واشنگٹن میں سٹی اوپن کے بعد ان کا یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں انھیں اینڈی مرے اور ڈینس شاپووالوف کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی۔ رافیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، حال ہی میں خود سے ملنے والے لوگوں کو اپنا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا۔
128
رافیل نڈال کرونا وائرس کا شکار
Spread the love