132

سلمان خان ’’ بجرنگی بھائی جان 2‘‘بنائیں‌گے

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز )بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی نے فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔سلمان خان نے گزشتہ روز ایک فلم کی ریلیز کے لیے منعقد کی گئی تقریب کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے

جسے کے وی وجیندرا پرساد لکھیں گے۔فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ بھارتی ہدایتکار کبیر خان کی جانب سے بنائی گئی تھی جس میں اداکارہ کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی نے اہم کردار نبھاتے ہوئے سلمان خان کے مدِ مقابل کام کیا تھا۔17 جولائی 2015ء میں ریلیز کی جانے والی فلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتحاد کا پیغام دیا گیا تھا۔ اس فلم میں سلمان خان نے ایک سادہ لوح بھارتی شخص کا کاردار نبھایا تھا جو کہ قوتِ گویائی سے محروم ایک پاکستانی بچی کے ساتھ بھارتی بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں