Spread the love
ممبئی (ویب ڈیسک ) پانامہ پیپر لیکس میں نام آنے پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کو آج تفتیش کیلئے طلب کر رکھا ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ آج پیش نہیں ہوں گی ۔ دہلی کے لوک نائک بھون میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) میں آج بچن فیملی کی بہو اور اداکارہ ایشوریہ رائے کو طلب کیا گیا ہے جہاں ایشوریہ رائے سے پانامہ پیپرز لیکس کے معاملے پر پوچھ گچھ کی جانی ہے ،
آج ایشوریہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی بلکہ وہ دوسرے نوٹس کے بعد پیش ہوں گی۔ واضح رہے کہ پانامہ پیپرز لیکس میں بھارت کے تقریبا 500 افراد کے نام سامنے آئے تھے جن میں کئی سیاسی رہنما ، اداکار ، کھلاڑی ، بزنس مین اور دیگر طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں ۔