106

ایشیز سیریز انگلینڈ کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئی

Spread the love

آسٹریلیا نےدوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 275 رنز سے ہرا دیا۔ ایڈیلیڈٹیسٹ میں468 رنز کے تعاقب ‏میں انگلینڈ 192 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ایشیز سیریز کا آغاز انگلش ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ میزبان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں ‏بھی انگلش ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ ‏ سیریز کا دوسرا مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، آسٹریلیا پھر حاوی ہوا اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ‏انگلینڈ کو تارے دکھا دئیے۔

چار سو ارسٹھ رن کے ٹارگٹ میں انگلینڈ دباؤ میں رہی پانچویں دن بیاسی رن چار وکٹ سے شروع ‏کیا تو ووکس چوالیس اور بٹلر چھبیس رن بنا کر کچھ ہی مزاحمت کر سکے۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر رچرڈسن نے5 اور مچل اسٹارک نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ‏آسٹریلیاکو5میچزکی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ مارنس لبوشین کو میچ میں 154رنز بنا کربہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں