138

خیبر پختونخوا میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، تحریک انصاف کو جھٹکا

Spread the love

پشاور ( بدلو نیوز )وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وزیر مملکت علی محمد خان اورسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنی تحصیلیں ہار گئے. اس کے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی،وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا .وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب اپنی تحصیل کے ساتھ ہری

پور کی بقیہ 2 تحصیلیں ہار گئے جبکہ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی تو اپنی یوسی تک بھی ہارگئے. وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کو کوہاٹ میں شکست کے ساتھ جوتے فری میں‌ملے.ایم این اے پی ٹی آئی ضلح ٹانک حبیب اللہ کنڈی پورا ضلح ہار گئے،پی ٹی آئی کے ایم این اے انور تاج شبقدر تحصیل ہار گئے .تحصیل کونسل ہنگو،تحصیل کونسل نوشہرہ،تحصیل کونسل نواگئی باجوڑ،تحصیل کونسل وزیر،تحصیل کونسل لوئر مہمند،تحصیل تھل،تحصیل میران ،ضلح بنوں اورضلح پشاور میں بڑے بڑے برج الٹ گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں