123

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کا امیدوار قتل

Spread the love

ڈی آئی خان ( بدلو نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے امیدوار کو قتل کر دیا گیا۔ لواحقین کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئر عمر خطاب شیرانی کو رات 12 بجے کے بعد قتل کیا گیا۔ مقتول عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بھی تھے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر 2 گھنٹے تک احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پولیس عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ لواحقین نے 2 گھنٹے احتجاج کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے فیصلے پر احتجاج مؤخر کر دیا۔ عمر خطاب کا تعلق شیرانی قبیلے سے تھا اور پیشہ کے لحاظ سے وکیل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں