151

ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا۔ ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہمایوں سعید نے ویزے کے ہمراہ اپنی تصویر جاری کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لوگوں کی محبت کا شکریہ جنہوں نے میرے کام کو ہمیشہ سراہا ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو دبئی بہت پسند ہے، اس لیے ہمارا یہاں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ انہوں نے دبئی حکومت اور دبئی فلم ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے پاکستانی گلوکار و میزبان فخر امام اور اداکار علی ظفر کو بھی گولڈن ویزہ مل چکا ہے۔
:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں