113

ٹیکسٹائل ملز مالکان کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب کی گیس بحال کرنے کا اعلان

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے احتجاج اور ملز بندش کے اعلان پر حکومت نے پنجاب کے کیپیٹوپاور پلانٹس کے لیے گیس کی فراہمی بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق دواؤد، وزارتِ توانائی حماد اظہر اور اپٹما کے ممبران کی ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب کے کیپیٹو پارو پلانٹس کی گیس بندش اور صنعتی کام بند ہونے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپٹما کے حکام نے حکومتی وزرا کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور گیس و بجلی کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پیر سے کام بند کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر حکومتی اراکین نے ان کے جائز مطالبات کو سنتے ہوئے کیپٹو پلانٹس کی گیس بحال کرنے کا اعلان کیا۔

وزارت توانائی نے سوئی ناردرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کواپٹما سے ہفتےکو میٹنگ اور فراہمی کا شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق کل شام کوکیپٹو پاورپلانٹس کی گیس بحال کردی جائےگی جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی لوڈمینجمنٹ کاشیڈول تیار کرے گی، جس پر عملدرآمد کی ذمہ داری لوڈ مینجمنٹ کی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق گیس بحالی اور شیڈول طے ہونے کے بعد اپٹما عدالتوں کےحکم امتناعی واپس لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں