142

ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے 25 افراد ہلاک

Spread the love

استنبول ( نیٹ نیوز )ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے رواں ہفتے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان ہلاکتوں میں 7 استنبول میں ہوئیں۔ترک میڈیا کے مطابق

پولیس نے 30 ہزار لیٹرز سے زائد جعلی اور غیرقانونی شراب ضبط کرلی۔ اس غیر معیاری شراب میں بعض اوقات ایتھنول کے بجائے زہریلا میتھنول ملایا جاتا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں