120

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا آپریشن بند

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا آپریشن بند کردیا گیا ہے جس کے حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔ پاکستان ریفائنری کی صلاحیت 75 لاکھ لیٹرز یومیہ ہے ۔ ریفائنری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی ہے جس کے باعث آئل سٹوریج بھر چکے ہیں۔ آپریشنل اور قلت کے سبب پاکستان ریفائنری کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حالات موافق ہونے تک پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو بند رکھا جائے گا۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی خریداری بند ہونے کی وجہ سے ریفائنری مزید چلائی جاتی تو بہت سا تیل ضائع کرنا پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں