108
Spread the love

کراچی( بدلو نیوز ) شہر قائد میں اومی کرون کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ، تاہم متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار ہوگیا ہے، پینتیس سالہ شخص برطانیہ سے آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ، اس حوالے سے ذرائع محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پینتیس سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، جس میں پہلےکورونا اوربعد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ شخص کوہوٹل کے قرنطینہ میں رکھاگیاتھا تاہم وہ ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق قرنطینہ پر سیکیورٹی محکمہ داخلہ پولیس اورمتعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے، نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 19 میں سے 5 کی سیکونسنگ ابھی ہونی ہے ، قرنطینہ میں سیکیورٹی اب بھی فراہم نہیں کی گئی ہے ، سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث 38 افراد قرنطینہ سے بھاگ چکے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع نے کہا ہے کہ کیٹیگری سی اورامیکرون والے ممالک پرسفری پابندی لگائی ہے ، برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں