144

دھند کے باعث لاہور ، فیصل آباد اور جھنگ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) دھند کے باعث لاہور ، فیصل آباد اور جھنگ کے متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ لاہور میں دھند کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے ، بند روڈ گرڈ سٹیشن سے 220 کے وی کے متعدد سرکٹ ٹرپ کر گئے ، سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث لیسکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ ہے ، شاہدہ ، امامیہ کالونی ، سگیاں ، آؤٹ فال روڈ کے علاقوں میں بجلی موجود نہیں ہے ۔

ادھر فیصل آباد میں دھند کے باعث فیسکو کے 50 سے زائد فیڈر کام کرنا چھوڑ گئے ، فیصل آباد اور جھنگ کے متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی بند ہے جبکہ بجلی بندش کے باعث شہری شدید مشکلا ت کا شکار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں