128

نشے میں دھت اوباشوں نے لڑکیوں کو چھیڑنا شروع کردیا ، منع کرنے پر بدترین تشدد

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) چوکی فردوس مارکیٹ کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت اوباشوں نے لڑکیوں کو چھیڑنا شروع کردیا ، منع کرنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا اور ایک لڑکی کو اغواء کرنے کی بھی کوشش کی ، پولیس نے متاثرین میں سے ایک لڑکی کے منگیتر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مضروبہ کو ہسپتال منتقلکیا اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جس کی رہائی کے لیے سفارشیوں نے تھانے میں ڈیرے ڈال لیے، بتایا گیا ہے کہ لبرٹی میں کراچی سلور سپون کا مالک طارق ملزموں کی پشت پناہی کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ” ا” نامی لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ سموسے خریدنے مارکیٹ گئی تو ملک ریحان ، ملک حمزہ ، گٹو اور ایک نامعلوم ملزم نے ان سے چھیڑ خانی شروع کر دی، لڑکیوں نے اوباشوں کو ڈانٹا تو شراب کے نشے میں دھت اوباشوں نے دونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نشے میں دھت ایک ملزم ریحان نے اپنی گاڑی میں ہاکی نکال کر لڑکیوں کو بری طرح پیٹا جس سے ایک لڑکی “ا” شدید زخمی ہوگئے اور ملزمان نے اسے زبردستی اٹھا کر گاڑی میں اغوا کرنے کی کوشش بھی کی لیکن موقع پر موجود لوگوں نے ملزموں سے چھڑایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں