132

برطانیہ: 100 خواتین کی لاشوں کی بےحرمتی کرنے والے کو عمر قید کی سزا

Spread the love

لندن( نیٹ نیوز )برطانیہ میں ایک سو خواتین کی لاشوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 67 سالہ ڈیوڈ فُولر دو خواتین کا قاتل بھی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق اُسے جیل سے کبھی رہائی نہیں مل سکے گی، ڈیوڈ فُولر کینٹ میں واقع دو مُردہ خانوں میں الیکٹریشن کے

طور پر کام کرتا تھا, جہاں 12 سال کے عرصے کے دوران اُس نے بچوں سمیت ایک سو سے زیادہ لاشوں کی بے حُرمتی کی۔ڈیوڈ فُولر کو قتل کے جرم میں دو مرتبہ عمر قید اور بقیہ جرائم کے لیے 12 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں