Spread the love
نیو یارک ( نیٹ نیوز )افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے باوجود امریکا اور اتحادیوں کو شکست کیوں ہوئی؟ امریکی کانگریس نے تحقیقات کےلیے کمیشن قائم کردیا۔افغانستان میں امریکا اور اتحادیوں کو شکست کی تحقیقات کے لیے امریکی گانگریس کے اراکین پر مشتمل کمیشن بنایا گیا ہے۔افغانستان پر بنایا جانے والا
کمیشن 16 ارکان پر مشتمل ہوگا، کمیشن 768 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ کا حصہ ہے، جسے ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی منظور کیا۔دونوں بڑی جماعتوں کی طرف سے نامزد کیے جانے والے ارکان کو ایک سال کے اندر طالبان کی فتح کی ابتدائی اور 3 سال میں مکمل وجوہات کا پتہ چلانا ہوگا۔