اسلام آباد (بدلو نیوز ) برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے خبردار نے کیا ہے کہ آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے مارگلہ ڈائیلاگزسے خطاب کرتے ہوئے کہا مسائل کے حل میں ناکامی کے بعد ہم مسائل کو عالمی بنا دیتے ہیں، پاکستان کو اپنی تیزی سے بڑھتی آبادی کی جانب توجہ دینی ہو گی۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سےزیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔
افغانستان کے حوالے سے کرسچن ٹرنر نے کہا کہ شاہ محمود کی جیو پالیٹکس سے جیواکنامکس پالیسی کی شفٹ سے اختلاف نہیں ، افغانستان پر ہمارے اہداف مشترکہ ہیں، شراکت داروں کےساتھ افغانستان میں اہداف کے حصول کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مستحکم اور کثیر الجہتی افغانستان ہی ہمارا ہدف ہے، افغانستان میں کیش اور بینکوں کے کام نہ کرنے سےمسائل کاسامنا ہے، افغانستان کے امریکاکی جانب سے منجمداثاثہ جات بڑا چیلنج ہے۔پاکستان اور بھارت کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ میں کمی بےحدضروری ہے، دونوں ممالک میں تناؤکسی کے حق میں نہیں ہو گا، کشمیر کا مسئلہ بات چیت اورعوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا بہتر ہے۔
123
آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی
Spread the love