Spread the love
ممبئی (ویب نیوز) ب الی ووڈ کی نئی نویلی جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پر آگئے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل، جنہوں نے گزشتہ روز سوائی مادھو پور کے سکس سینسز فورٹ میں شادی کی انہیں صبح سوائی مادھوپور سے جے پور ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
نوبیاہتا جوڑے کی سخت سیکیورٹی کے ساتھ ہیلی کاپٹر چارٹر پر سوار ہونے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تصویروں میں کترینہ کیف پیسٹل پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے اردگرد کافی سیکیورٹی موجود ہے۔