152

بھارتی ڈیفنس چیف جنرل بپن راوت کی اہلیہ مدھولیکا کون تھیں؟

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والے بھارتی فضائیہ کے ایم آئی-17 وی فائیو ہیلی کاپٹر میں بھارتی ڈیفنس چیف بپن راوت کے ساتھ ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئیں۔مدھولیکا راوت مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول کی رہنے والی تھیں، اُن کے والد مرگیندر سنگھ کانگریس پارٹی سے بھارت کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔مدھولیکا راوت نے شاہدول سے ہی اپنی ابتدائی تعلیم حاصل

کی اور بعد ازاں دہلی یونیورسٹی سے نفسیات میں ماسٹرز کیا۔انہوں نے 1986 میں بپن راوت سے شادی کی۔ جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی کی شادی ہوچکی ہے جبکہ چھوٹی بیٹی تعلیم حاصل کررہی ہے۔بپن راوت کی اہلیہ ویر نارس جیسی این جی اوز کے ساتھ بھی منسلک تھیں جو فوجی اہلکاروں کی بیواؤں، معذور بچوں اور کینسر کے مریضوں کی مدد کرتی ہے۔یہی نہیں بلکہ مدھولیکا راوت آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر تھیں جو دفاعی ارکان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو محفوظ رکھتی ہے اور فوجیوں کے خاندانوں کی مدد اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ، حادثے میں ان کی اہلیہ اور عملے کے ارکان سمیت 13افراد ہلاک ہوئے ۔ہیلی کاپٹر میں 14افراد سوار تھے ، ڈی ایس ایس سی پر ڈائریکٹنگ اسٹاف گروپ کپٹن ورون سنگھ ایس سی زخمی ہیں اور وہ اس وقت فوجی اسپتال ویلنگٹن میں زیر علاج ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر ، بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی و دیگر نے بپن راوت کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے ملک کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں