122

فائیو جی ٹیکنالوجی جہازوں کیلئے خطرہ بننے لگی

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) کپتانوں کی عالمی تنظیم (ایفالپا) نے جہازوں کی سیفٹی پر وارننگ جاری کردی، ایفالپا نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ کپتانوں کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ فائیو جی کے سگنلز جہاز کے ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فائیو جی سگنلز جہاز کے ریڈار سگنلز کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ متاثر کردیتے ہیں۔

ایفالپا کے مطابق ریڈار سگنلز متاثر ہونے سے جہاز آٹو ٹیک آف اور لینڈنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں، دھند اور سموگ میں آئی ایل ایس کیٹگری3 کی نشاندہی بھی نہیں کرپاتا۔ عالمی تنظیم نے وارننگ امریکا اور کینیڈا سمیت پوری دنیا کے ممالک کو جاری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں