Spread the love
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی کی تیاریوں کو خفیہ رکھنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے ، انہوں نے پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کے قدموں پر چلتے ہوئے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کر دیئے ہیں ۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’ایمیزون پرائم ویڈیو‘‘ کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔