138

گورنرسندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل اعتراضات لگا کر واپس کر دیا

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) گورنرسندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھائے ہیں کہ ڈی ایم سیز کےخاتمے سے کوآرڈینیشن کا مسئلہ ‏پیدا ہو گا ور دہی علاقےشہری علاقوں کا حصہ نہیں ہو سکتے۔ گورنر نے اعتراض لگایا کہ نیابلدیاتی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے کراچی کے تاجروں نے بھی بل کی حمایت ‏نہیں کی۔ گورنر سندھ نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ‏اور تحفظات سننے کے بعد بل پر اعتراضات اٹھائے۔ ‏

ذرائع گورنرسندھ کے مطابق آج بل پر دستخظ کرنے کی آخری تاریخ تھی اسی لیے اعتراض اٹھا کر واپس بھیج دیا ‏گیا ہے ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس میں کئی چیزیں ایسی ہی جنھیں دوبارہ دیکھنے اور صیح کرنے کی ضرورت ہے ‏مئیر کا انتخاب خفیہ بیلٹنگ سے کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کا نیا سسٹم شروع ہو جائے گا جو غلط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں