155

واٹس ایپ اسٹیٹس ، اب کریں اپنا اسٹیٹس ان ڈو ۔

Spread the love

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اب اس کے اسٹیٹس سے متعلق ایک اور فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔ رابطوں کی مقبول ترین سروس واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ ان ڈو بٹن کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کروا دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو 24 گھنٹے بعد غائب ہوجاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں