Spread the love
لندن ( نیٹ نیوز )برطانیہ میں فٹبال میچ کے دوران جہاز سے بھارتی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں بینر لہرادیا گیا، جسے دیکھ کر تماشائی بھی حیران ہوگئے، بینر میں کشمیریوں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے
فٹبال میچ کے دوران یہ بینر لہرایا گیا۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس طیارے کو اُڑا کون رہا تھا اور یہ بینر کس کی طرف سے لہرایا گیا۔یہ واقعہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا، بلکہ اس سے قبل سال 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے ایک میچ کے دوران بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔بھارت اور سری لنکا کے میچ میں بھی جہاز کے ذریعے بینر لہرایا گیا تھا، جس پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔