152

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں EVM کے استعمال کا مطلب ان کا التوا ہے ، تمام صوبائی حکومتیں کیوں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے پہ تیار نہیں

Spread the love

پنجاب میں بلدیاتی انتحابات EVM پر کروانے کے لیے قانون سازی کی تیاری۔
فواد چوہدری کا الیکشن EVM پرنہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا اعلان۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے فواد چوہدری کے بیان کا مذاق اڑا دیا۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم نماز پڑھنے گئے تو وہاں پر کسی نے یہ الفاظ کہے کہ الیکشن کمیشن کے فنڈز روک لیں۔ یہی بات فواد چوہدری نے پریس کارنفرنس میں کہہ دی، کابینہ میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر کی پلاننگ ڈویژن کے حکام سے ملاقات۔ EVM کے حصول اس کی سٹوریج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ الیکشن کمیشن کا خیال ہے کہ 2 سال تک ہم اس مشین کو بطور پائلٹ پراجیکٹ استعمال کریں۔ بلدیاتی الیکشن ترمیمی بل مسلم لیگ ق کے اعتراضات کی وجہ سے رک گیا تھا اب اس میں یہ شق بھی شامل کر دی گئی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتحابات EVM پر کروائے جائیں گے۔ پنجاب کا بلدیاتی الیکشن بہت بڑا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ EVM اس بلدیاتی انتحابات میں استعمال ہو سکے۔ اس وقت EVM ایک سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کے انتحابات کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

EVM پر بلدیاتی الیکشن کروانے کی شق شامل کرنے کا اصل مقصد بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں مزید تاخیر کرنا ہے۔
حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے کیوں کینٹ بورڈ کے الیکشنز میں تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب اگر بلدیاتی انتحابات کرواتی ہے تو حکومت کی شکست یقینی ہے۔ پیپلز پارٹی بھی بلدیاتی انتحابات کے حوالے سے یہی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، جو قانون لوکل بادیز الیکشن کے لیے لایا گیا ہے وہ شرمناک ہے، اس سے بہتر بلدیاتی انتحابات نہ ہی کروائے جائیں۔ پاکستان میں تمام صوبائی حکومتیں مقامی حکومتوں کو اختیارت دینے کے خلاف ہیں۔

بلدیاتی اداروں کو صرف مارشل لاء کے ادوار میں اختیارات دئیے گئے۔ بلدیاتی حکومتوں کے با اختیار ہونے سے کرپشن کے امکانات بھی زیادہ ہیں جبکہ مخالفین ایک دوسرے کے لیے عرصہ حیات تنگ کر سکتے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنایا جا سکتا ہے، تاہم بلدیاتی اداروں کو اختیارت دینے چاہییں۔الیکشن چاہے پرچی پر ہوں یا EVM پر کروائے جائیں جنہوں نے الیکشن چوری کرنا ہوتا ہے وہ کر لیتے ہیں۔ اصل مسئلہ ہے کہ جب تک ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام نہیں کریں تب تک الیکشن نتائج چرائے جاتے رہیں گے۔ دنیا بھر میں EVM سے اجتناب برتا جا رہا ہے کیوں جہاں بھی سوفٹ وئیر اور مصنوعی ذہانت کا استعمال ہو گا اس کے ہیک ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ امریکہ، چین اور روس ایک دوسرے پر الیکشنز میں مداخلت کا الزام لگاتے ہیں جس سے ایک نئی وار شروع ہو گئی ہے۔ ووٹ کا طریقہ کار وہی ٹھیک ہے جس پر عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد ہو۔

نوٹ : آپ یہ پروگرام کل سبح 9 بجے بدلو کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں