97

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ ، متحدہ اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے طلب کی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ متحدہ اپوزیشن نے مشاورت کے بعد جاری کردہ اپنے اعلامیے میں کہا کہ 6 دسمبر 2021 کو وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمانی قومی لامتی کمیٹی میں ان کیمرہ بریفنگ سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ، حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بریفنگ دیں گے ، متحدہ اپوزیشن اجلاس کا بائیکاٹ کر تی ہے ۔

متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ اپوزیشن میں شامل پارٹیوں نے قومی سلامتی اور سنجیدہ قومی طرز عمل کا مظاہرہ کیا ،مگر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے بلز بلڈوز کئے ، حکومتی رویے پر متحدہ اپوزیشن بائیکاٹ کا فیصلہ کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں