Spread the love
نیویارک (ویب ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک نے اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتا دیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یادگار تصویر بھی شیئر کردی۔ عصر ملک نے ملالہ یوسفزئی کی گریجویشن کی تقریب سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم پہلی مرتبہ ملے تھے، آج وہ پہلے سے بھی زیادہ خاص لگ رہی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ملالہ کی گریجویشن تکمیل کے موقع کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جگہ جہاں ہم پہلی بار ملے تھے، ملالہ کے گریجویشن کے دن کچھ زیادہ خاص محسوس ہوئی، اس پیغام کے ساتھ دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔ نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ اُن کی اور عصر کی پہلی ملاقات 2018 میں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے۔