Spread the love
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کیلئے پاکستان نے ورلڈ فوڈ پروگرام( ڈبلیو ایف پی) کی خدمات کی تجویز دیدی۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کیلئے طریقہ کار وزیر اعظم اور کابینہ نے منظور کیا، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ افغانستان کو جلد سے جلد گندم کی
ترسیل کی جائے۔ پاکستان چاہتا ہے بھارت سے 50 ہزار ٹن گندم کی ترسیل 30 روز میں مکمل ہو جائے، پاکستان نے تجویز دی کہ ڈبلیو ایف پی کے ساتھ سارے معاملات بھارت طے کرے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اقوام متحدہ کا ادارہ ہے جو ترسیل بہتر طور پر کر سکتا ہے۔سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت اپنے ٹرکوں پر گندم افغانستان بھیجنا اور سیکیورٹی پاکستان سے چاہتا ہے۔