Spread the love
ڈھاکہ (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 20 رکنی کا سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اہم کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔انجری سے نجات پانے والے تسکین احمد اور شکیب الحسن بھی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے 20 رکنی سکواڈ میں کپتان مومن الحق، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، لٹن داس، عبادت حسین، ابو جید راہی،شادمان اسلام، سیف الحسن، نجم الحسن شانتو، یاسر علی،نورالحسن، مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام، نعیم حسن، محمد الحسن، راجور رحمان راجہ، خالید احمد، شہد الاسلام اورمحمد نعیم شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔