131

کترینہ کیف کی شادی کی تقریب میںانٹری کیسے ہو گی

Spread the love

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ایک اور اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی 7 سے 9 دسمبر کے دوران راجستھان کے قدیم قلعے میں انجام پائے گی۔شادی میں کترینہ اور وکی نے انتہائی خاص مہمانوں کو دعوت دی ہے جن میں کچھ بالی وڈ شخصیات بھی شامل ہیں۔تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کی شادی میں آنے والے مہمانوں کو تب ہی انٹری ملے گی جب وہ ایک خاص کوڈ بتائیں گے۔

یہ کوڈ وکی اور کترینہ کی جانب سے ہر مہمان کو الاٹ کیا جائے گا۔ یہ ہی نہیں بلکہ مہمانوں کے لیے ہوٹل میں کمرے بھی ان کے اصل نام کے بجائے اسی کوڈ پر بک کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں