نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں تیزی آرہی ہے تاہم بھارت میں اس پر پابندی کا بل متعارف کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارتی حکومت نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ کرپٹو کرنسیوں پر پابندی کے لیے ایک بل متعارف اور مرکزی بینک کی حمایت یافتہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ایک فریم ورک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا کہ مجوزہ بل کا مقصد ہندوستان میں تمام نجی کرپٹو کرنسیوں پر پابندی لگانا ہے۔
یہ اقدام ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا کہ جب گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی نے خبردار کیا تھا کہ بٹ کوائن نوجوان نسلوں کے لیے خطرہ ہے اور اگر یہ غلط ہاتھوں میں لگ گئی تو ہماری نوجوانوں کو خراب کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں چین کی جانب سے کرپٹو کرنسی کے تمام لین دین کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد یہ ایک بڑی ابھرتی ہوئی معیشت کی طرف سے تازہ ترین اقدام ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نے کرپٹو کرنسی پر لگائی گئی سابقہ پابندی کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا
135
کرپٹو کرنسی بھارت میں اس پر پابندی کا بل لانے کی تیاریاں
Spread the love