137

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اور پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے،

جب کہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔ لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں