155

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پہلے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان کا پیغام سامنے آگیا

Spread the love

بھونیشور ( ویب ڈیسک ) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل جرمنی کے خلاف کھیلے گا، پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان رانا وحید کا پیغام سامنے آگیا۔ اپنے پیغام میں رانا وحید نے کہا کہ قوم سے دعا کی درخواست ہے ، قومی کھیل کو سپورٹ کریں ، پریکٹس میچز میں چلی اور کینیڈا کو شکست دی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے ، کھلاڑی جیتنے کیلئے پر عزم ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی کے خلاف ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ۔اس سے قبل قومی جونیئر ٹیم 20 نومبر کو نئی دہلی پہنچی جہاں پاکستان کے ہائی کمشنر نے ٹیم کا استقبال کیا اور ظہرانہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں