Spread the love
اسلام آباد ( بدلو نیوز ) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔ اداکارہ صبا قمر کی پستائی لباس میں ملبوس تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، تصاویر میں دیکھا
جاسکتا ہے کہ وہ ایک ٹیرس میں چائے کا کپ ہاتھ میں لئے خصوصی پوز شوٹ کرارہی ہیں۔
انسٹا گرام پوسٹ پر جاری تصاویر میں صبا قمر نے کیشن لکھا کہ ‘محبت کے احساس سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے’۔ اداکارہ صبا قمر کا خاصہ یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے مضبوط تعلق قائم رکھتیں ہیں۔ واضح رہے کہ صبا قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’چیخ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔