148

سدھو نے دورہ کرتار پور کی ویڈیو شیئر کر دی ،صرف 3 منٹ 59 سیکنڈز کی ویڈیو اور ہزاروں لائیکس

Spread the love

امرتسر( بدلو نیوز )بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رہنما اور نامور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے دورۂ کرتارپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔نوجوت سنگھ سدھو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنی یہ نئی ویڈیو شیئر کی۔یہ ویڈیو مختلف کلپس

کو جوڑ کر بنائی گئی ہے جس میں نوجوت سنگھ سدھو کے دورۂ کرتارپور کے سارے مناظر دِکھائے گئے ہیں۔ویڈیو میں نوجوت سنگھ سدھو کے گردوارا دربار صاحب پر حاضری دینے کے اور اُن کے پاکستانی حکام سے بات چیت کرنے کے مناظر موجود ہیں۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ ’گردوارہ کرتارپور صاحب جی کا دورہ، عالمگیر بھائی چارے، امن اور لامحدود امکانات کی راہداری۔‘3 منٹ 59 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لائکس مل چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں