121

ہمارے دل آپ کی محبت میں بہت تڑپتے ہیں :سکھ یاتری خاتون

Spread the love

ننکانہ صاحب (بدلو نیوز )بھارت سے ننکانہ صاحب، پاکستان آنے والی خاتون پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک کے552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے گوردوارے ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کی حفاظت اور خدمت

کے لیے پنجاب پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔پولیس اہلکار کی جانب سے یاتریوں کی مدد کیے جانے پر بھارتی خاتون بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔گوردوارہ ننکانہ صاحب میں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کی جانب سے مدد کیے جانے پر بھارتی خاتون نے اہلکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ نے جو ہماری خدمت کی ہے یہ آپ کے لیے چھوٹی سی بات ہوگی مگر ہمارے لیے بہت بڑی بات ہے، ہمارے دل آپ کی محبت میں بہت تڑپتے ہیں، ہمارا بس نہیں چلتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بار بار یہاں پاکستان میں آئیں۔‘بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ ہم آتے رہیں اور آپ ہمیں بلاتے رہیں۔‘ سکھ خاتون نے آخر میں سب پاکستانی پولیس اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں