Spread the love
راولپنڈی ( بدلو نیوز )راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں محافظ اہلکاروں کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔راولپنڈی پولیس کے
مطابق محافظ اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث محافظ اہل کارکو معطل کر دیا گیا ہے۔ اہل کار منشیات فروشی کی اطلاع پر گئے تھے ، تاہم خواتین سے بد تمیزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔