اسلام آباد( بدلو نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 2 روزمیں 9 کشمیریوں کو شہید کیا، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عا صم افتخاراحمد نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے سکھ برادری کوباباگرونانک کی سالگرہ پرمبارکباد دی اور کہا قلیل مدت کے نوٹس پر پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولی، کرتارپورراہداری کھلنے کے بعد یاتری بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یاتری کرتارپور کے علاوہ واہگہ سرحد سے بھی آرہے ہیں، اس سلسلے میں نئی دلی میں ہائی کمیشن کی جانب سے مختلف تقریبات کا انتظام کیاگیا۔ عا صم افتخاراحمد نے کہا بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاسلسلہ جاری ہے، بھارت نے گزشتہ 2 روز میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتاہے اور بھارت کے سامنے جرات سے کھڑے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری نوٹس لے۔
140
2 روز میں 9 کشمیری شہید، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Spread the love