149

وبا کے دوران پاکستانی ایکسپورٹرز نے یورپی مارکیٹ کا سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا: یورپی سفیر

Spread the love

کراچی ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے دوران پاکستانی ایکسپورٹرز نے یورپی مارکیٹ کا سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا۔ کراچی میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ ایسے بہت سے ممالک جو یورپ کے ایکسپورٹر تھے، کووِڈ کے دوران ان کی ایکسپورٹ بند ہوگئی تھی، جب کہ پاکستان نے اپنی برآمدات کو نہ صرف بڑھایا بلکہ مارکیٹ شیئر بھی بہتر کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کو 7 ارب 50 کروڑ یورو کی سالانہ ایکسپورٹ کرتا ہے۔

اینڈرولا کامینارا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایکسپورٹرز اگر گروپ کی صورت میں یورپی یونین کی معاونت چاہتے ہیں تو ہم ہر سیکٹر میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس ملنے کے بعد پاکستانی ایکسپورٹ میں 65 فی صد اضافہ ہوا ہے، جو کہ اب سات ارب پچاس کروڑ یورو تک پہنچ گئی ہے، اور اس میں 70 فی صد حصہ ٹیکسٹائل کا ہے، جب کہ لیدر کی مصنوعات، شوز، سرجیکل آئٹمز اور مشینری بھی پاکستان سے ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں