165

نیپال میں ساجد سدپارہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Spread the love

کھٹمنڈو ( نیٹ نیوز )پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں موجود ہیں جہاں مقامی کوہ پیماؤں نے اُنہیں رسیوں سے باندھا ہوا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ نیپالی کوہِ پیماؤں نے پاسپورٹ کے

ذریعے ساجد سدپارہ کی شناخت کی اور پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا گیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر پر اس وقت ہیش ٹیگ ساجد سدپارہ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔صارفین یہ ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔دوسری جانب علی ظفر نے بھی ساجد سدپارہ کی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ کیا ہے؟ کیا وہ ٹھیک ہے؟ اس بارے میں کوئی معلومات؟‘خیال رہے کہ رواں سال پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق اُن کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں