136

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے بعد رمیز راجہ نے نئی خوشخبری سنا دی

Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، امید ہے ایشیا کپ کی میزبانی بھی ہمیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے ویڈیولنک کے ذریعے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چیمپیئنزٹرافی کی میزبانی ملی ہے، سب کو انفرادی طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے، ہوم گراونڈ میں میچ دیکھنے کا الگ مزہ ملے گا۔ خیال رہے کہ فروری 2025 میں ملک میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ(چیمپئنز ٹرافی) کا ‏میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں