144

بلاول کا حکومت کی جانب سے پیش کئے جانیوالے بلز کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد( بدلو نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پیش کئے جانے والے بلز کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، ہم اسے چیلنج کرینگے، حکومت کو بتارہاہوں ہم عدالت جائیں گے، ہم نے آئین بنایا اور آپ اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔اپنے

خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پورا ملک مشکل میں ہے سب پارلیمان کی طرف دیکھ رہےہیں، عوام سیاستدانوں کی طرف دیکھ رہےہیں، پی ٹی آئی مہنگائی، غربت کاحل نکالنےکےبجائےای وی ایم لارہی ہے، یہ پاکستان کے عوام کےجیب اورپیٹ پر ڈاکاہے،ہم آپ کو اس قسم کا ظلم نہیں کرنےدیں گے سپیکرصاحب آپ اپنےعہدےکی عزت نہیں کریں گےتوکون کرےگا۔بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپوزیشن اور عوام کو دھوکادےرہی ہے، اس جرم میں آپ کے عہدےاور دفتر کو استعمال نہیں ہوناچاہئے، یکطرفہ الیکشن ریفارمزکرنےکی کوشش کی تاریخ نہیں ملتی۔پارلیمنٹ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات نہیں مانتے توہم آج سے ہی اگلا الیکشن نہیں مانتے، اگر ہم سب مل کرقانون سازی کرتےتواگلاالیکشن متنازع نہ ہوتا، مگر آپ زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاس کرارہےہیں، یہ الیکشن کمیشن اعتراضات کےباوجودکالاقانون پاس کررہےہیں، ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کو ریلیف دینے پر آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔ آپ پاکستان کی پارلیمان کی توہین کر رہے ہیں، سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ماتحت دینا چاہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں