143

فضائی آلودگی ، یورپ میں سالانہ 3 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں

Spread the love

لاہور ( نیٹ نیوز )کیا آپ جانتے ہیں کہ یورپ میں ہر سال تین لاکھ سے زائد افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے موت کےمنہ میں چلےجاتےہیں۔یورپین انوائرمنٹ ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق فضا میں موجود باریک ذرات کی وجہ سے ہونے والی قبل از وقت اموات میں یورپ بھر میں سالانہ 10 فیصد کمی آئی

ہے، لیکن فضائی آلودگی اب بھی سالانہ 307,000 قبل از وقت اموات کا سبب بن رہی ہے۔فضائی آلودگی یورپ میں انسانی صحت کے لیے اب بھی سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے مطابق فضائی آلودگی دنیا بھر میں سالانہ 70 لاکھ قبل از وقت اموات کا سبب بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں