131

انڈونیشیا کی علماء کونسل نے کرپٹو کرنسی کو حرام قرار دیدیا

Spread the love

جکارتہ : انڈونیشیا کی علماء کونسل نے بٹکوائن سمیت ہر قسم کی کرپٹو کرنسی کی تجارت اسلامی قوانین کے برخلاف قرار دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی 20 کروڑ 70 لاکھ ہے اور مسلم اکثریتی ملک میں دیگر ممالک کی طرح کرپٹو کرنسی کے ذریعے تجارت کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر تجارت کے مطابق رواں برس ابتدائی پانچ ماہ میں انڈونیشیا میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے تجارت کا حجم 26 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، ڈیجیٹل کرنسی کے بڑھتے ہوئے اس رجحان کو دیکھتے ہوئے انڈونیشیا کے مرکزی بینک نے اپنی بھی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرنے پر غور شروع کیا تھا۔ مرکزی بینک کے کرپٹو کرنسی متعارف کرانے پر غور کرنے کے اعلان کے بعد علماء کونسل نے ڈیجیٹل کرنسی کے حرام ہونے کا فتویٰ جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں